ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں اومیکرون کا پہلا کیس درج

دہلی میں اومیکرون کا پہلا کیس درج

Sun, 05 Dec 2021 22:48:30    S.O. News Service

نئی دہلی5دسمبر(آئی این ایس انڈیا) تنزانیہ سے دہلی آنے والے ایک 37 سالہ شخص کا اومیکرون ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی اس نئی شکل سے متعلق یہ پہلا کیس ہے۔عہدیداروں نے اتوارکوبتایاہے کہ مریض اس وقت لوک نائک اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس میں بیماری کی ہلکی علامات ہیں۔اس سلسلے میں ایک اہلکار نے بتایاہے کہ نمونے نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کو بھیجے گئے ہیں۔

ایک نمونے میں پیٹرن انفیکشن پایا گیا ہے۔ مریض ہندوستانی ہے اور وہ کچھ دن پہلے تنزانیہ سے واپس آیا تھا۔انہوں نے کہاہے کہ مریض نے گزشتہ چند دنوں میں جن جگہوں کا سفر کیا ہے ان کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور ان لوگوں سے متعلق معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں جو اس کے رابطے میں آئے تھے۔


Share: